نئی دلّی یکم دسمبر انسانی وسائل کے فروغ کی مرکزی وزیر سمرتی
ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ انسانی
وسائل کے فروغ کی وزارت درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقوں
سے تعلق رکھنے والے طلبا کو مالی امداد فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ بیرون
ملکوں میں اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل
کرسکیں۔ یہ اسکیم سود پر سبسڈی کی مرکزی
اسکیم ہے۔ اس اسکیم کے تحت کورس کی مدت اور اس کے بعد ملازمت ملنے کے ایک
سال یا چھ ماہ تک سود پر مکمل سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکیم اقتصادی
طور پر پسماندہ طبقات کے طلبا کے علاوہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے طلبا
کے لئے ہوگی جو سرکاری بینکوں سے تعلیمی قرض اسکیم کے تحت قرض لیں گے۔